پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 72 ہزار 460 ہوگئی،1543افراد جاں بحق
فائل فوٹولاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد72ہزار460ہوگئی جبکہ1543افراد جاں بحق ہوئے۔
کورنا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، شہریوں اور تاجروں نے سبق بھلا دیا، احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 2ہزار964نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد72ہزار460 ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج یکم جون بروز پیر کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1359مریض سامنے آئےجبکہ23ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 1184،اسلام آباد میں 171اور آزاد کشمیر میں کورونا کے4کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں22اوراسلام آباد میں ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد28ہزار245ہوگئی جبکہ پنجاب میں26ہزار240افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں10ہزار027،بلوچستان میں4ہزار393،اسلام آباد میں2ہزار589، گلگت بلتستان میں711اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے255کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید60مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد1543ہوگئی۔
کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں497افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 481،خیبرپختونخوا میں 473،بلوچستان میں47،اسلام آباد میں28 اور گلگت بلتستان میں11 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 44ہزار834 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے731مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ایک روز میں کورونا سے 812 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 26ہزار 083ہوچکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران14ہزار398کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ہزار964افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 5لاکھ61ہزار 136افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔